Thursday, May 9, 2024

شادیوں میں ڈیکوریشن کا کام کرنیوالے بیروزگار

شادیوں میں ڈیکوریشن کا کام کرنیوالے بیروزگار
July 9, 2020

سکھر ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث جہاں شادی ہالز بند ہیں وہیں شادیوں میں ڈیکوریشن کا سامان فراہم کرنے والے افراد بھی کئی ماہ سے بے روزگار ہیں، نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اب وہ مجبوراً سامان فروخت کرکے گزارہ کررہے ہیں۔

کراکری،ٹیبل صوفہ و کرسی کور، اور کارپیٹ عمدہ قسم کے نہ  ہوں توشادی بیاہ کی تقریب کے رنگ پھیکے دکھائے دیتے ہیں، یہ سب فراہم کرتے ہیں ڈیکوریشن والے ، لاک ڈاؤن نے جہاں شادی ہالز پر تالے ڈالے ہوئے ہیں وہیں یہ ڈیکوریشن والے بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے نظرآتےہیں۔

ملک بھر کی طرح سکھر میں  بھی گزشتہ کئی ماہ سے شادی ہالز کی بندش نے ڈیکوریشن والوں کوبیروزگار کر رکھا ہے ، نوبت یہاں تک آپہنچی  ہے کہ اب وہ اپنا سامان بیچ بیچ کر گھر  کا خرچہ چلارہے ہیں۔

ڈیکوریشن کا کام کرنے والے کہتے ہیں حکومت نے جس طرح دیگر  کاروبار کھولنے کی اجازت دی وہیں ایس اوپیز کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات سےبھی پابندی اٹھائی جائے۔

اس وبائی صورتحال میں اگر شادی و بیاہ کی تقریبات کیلئے ایس اوپیز بنادی جائیں تومعاشی بدحالی کا شکار ڈیکوریشن مالکان کی مشکلات بھی کم ہوسکتی ہیں۔