Sunday, May 19, 2024

شادی ہالز گرانے کا معاملہ ، سندھ حکومت اور پی ٹی مقابل آگئے

شادی ہالز گرانے کا معاملہ ، سندھ حکومت اور پی ٹی مقابل آگئے
January 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں شادی ہالز گرانے کےمعاملے پر سندھ حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے ۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کہیں نہیں لکھا کہ شادی ہال گرا دیے جائیں، سپریم کورٹ نے کراچی کو اصل حالت میں لانے کا کہا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت جھوٹ بول کر سازش کر رہی ہے۔انہوں  نے وزیر بلدیات سندھ کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر کیوں ہیرو بن رہے ہیں؟، پہلے تھانے ٹھیکے پر دیے گئے، اب ادارے ٹھیکے  پر دیے جا رہے ہیں، فردوس شمیم نقوی نے 2 ماہ کے اندر اندر پیپلزپارٹی کی قیادت کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کردی۔