Tuesday, May 21, 2024

شادی ہالز سمیت آؤٹ ڈور کھانے کی رات دس بجے تک پابندی ختم

شادی ہالز سمیت آؤٹ ڈور کھانے کی رات دس بجے تک پابندی ختم
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی پر بڑا فیصلہ کر لیا۔ شادی ہالز سمیت آؤٹ ڈور کھانے کی رات دس بجے تک پابندی ختم کر دی گئی۔

صوبہ بھر میں ریسٹوران اب رات دس بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکیں گئے۔ ریسٹوران مالکان نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور تقریبات پر پابندی برقرار ہے ، صرف کھلے ایریا میں ہی تقریبات کی اجازت ہو گی ۔ شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ادھر صوبہ بھر میں ہر قسم کے بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار ہے اور 300 سے زائد افراد کی تقریبات میں شرکت پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔