Thursday, May 9, 2024

شادی ہالز ایسوسی ایشن کا حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ

شادی ہالز ایسوسی ایشن کا حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ
June 7, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) شادی ہالز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ کر دیا، اجازت نہ ملنے کی صورت میں از کود کاروبار کے آغاز کا بھی عندیہ دے دیا  ۔ ہال مالکان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کراکر کام ہو سکت اہے ، منسلک افراد شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔

کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شادی ہالز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی اور ایس او پیز  کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ،  ایس او پیز پر عملدرآمد کی ریہرسل بھی کر کے دکھائی گئی اور سماجی فاصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے شادی ہال سجا کر دکھایا ۔

ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ شادی ہالز میں کم سے کم افراد کو بلا کر تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں جب کہ سینی ٹائزر سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے ۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہالز کی بندش سے مالکان اور ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ،

شادی ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیاروں نے کہا اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو از خود کاروبار کھولنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ۔