Thursday, May 2, 2024

شادی کے تیسرے روز قتل ہونیوالی دلہن کے  کیس میں  پیشرفت،شوہر قاتل نکلا

شادی کے تیسرے روز قتل ہونیوالی دلہن کے  کیس میں  پیشرفت،شوہر قاتل نکلا
March 17, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں دولہن  کی پراسرار ہلاکت میں اہم  پیش رفت ہوئی ہےسمن  آباد پولیس کے مطابق حرا کو اس کے شوہر عمر نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔ تفصیلات کےمطابق   دلہن کے پراسرار قتل کی گتھی  سلجھنے لگی حرا کو ہلاک کرنے والا کوئی اور نہیں  اس کا اپنا شوہر نکلا ۔سمن آباد پولیس کے مطابق ملزم عمر تنویر  نے دوران  تفتیش  انکشاف کیا ہے کہ اس نے حرا کو شادی کے تیسرے روز قتل کیا ۔ اندوہناک واردات رات دو  بجے اس  وقت کی جب حرا سو رہی  تھی  اس نے حرا کے منہ پر  تکیہ رکھا اور  بیس منٹ تک  اسے  دبائے  رکھا جس سے وہ ہلاک ہو  گئی۔  ملزم نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی اور حرا  کی  منگنی  کو چار سال ہوگئے جبکہ  وہ  دبئی میں کام  کرنےچلاگیا جہاں اسے ایک اور لڑکی  پسند آ گئی ۔  پولیس کو  بتائی  گئی  تفصیلات  کے مطابق  ملزم حرا سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا  اورشادی  سے دو روز پہلے تک وہ حرا کو  دلہن بنانے کے لئے رضامند نہیں تھا لیکن اہل خانہ کے دباؤ پر شادی کی ۔ سمن  آباد پولیس ملزم کےفون سے مزید تفصیلات حاصل  کر رہی ہے  اس سے پہلے اہل خانہ کی طرف  سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے دلہن کو گلا دبا کر قتل کیا  جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔