Sunday, May 19, 2024

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، شہباز شریف کے نوٹس لینے پر پولیس بھی متحرک ہو گئی

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، شہباز شریف  کے نوٹس لینے پر پولیس بھی متحرک ہو گئی
October 16, 2017

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں شادی کی تقریب میں سر عام ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس چھا گیا جب کہ پولیس مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رہی لیکشن میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کے نوٹس لیتے ہی پولیس بھی متحرک ہو گئی ۔
مناواں کے علاقے میں با اثر افرادکی جانب سے شادی کی تقریب میں دفعہ 144کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے ۔ جب کہ کئی منٹ مسلسل فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی ۔
میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد ویزراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کا بھائی زوہیب بٹ ہے جو اپنے گارڈز کیساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔
سہیل شوکت بٹ کیخلاف پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہے ۔