Tuesday, April 23, 2024

شادی کی تقریب میں رنبیر کیوں شریک نہ ہوئے،دپیکا نے وجہ بتادی

شادی کی تقریب میں رنبیر کیوں شریک نہ ہوئے،دپیکا نے وجہ بتادی
December 19, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) 15نومبر کو بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ہونیوالی شادی کی تقریب میں رنبیر کپور نے شرکت کیوں نہ کی ، دپیکا نے وجہ بتادی ۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہماری شادی اٹلی میں ہوئی مگر شادی کے بعد ہم نے بھارت میں بھی تقریبات منعقد کی تاکہ لوگ آسانی سے شرکت کر سکیں ۔ رنبیر کپور سےمتعلق  سوال کےجواب میں دپیکا نے کہا کہ  ہم دونوں اب بات  نہیں   کرتے ۔  پارٹی سے قبل بات کی تھی تاہم پارتی ہو جانے کےبعد تاحال کوئی بات نہیں کی ۔ دپیکا کے رنبیر کپور کیساتھ معاشقے  کی خبریں  عام تھیں ، یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دپیکا نے رنبیر کے نام کا ٹیٹو اپنی گرد ن پر گدوایا تھا  جو اب انہوں نے مٹا دیا ہے ۔