Friday, April 26, 2024

شادی کا وعدہ کر کے نوجوان غائب،سانگھڑ کی کرن نوشہرو فیروز پہنچ گئی

شادی کا وعدہ کر کے نوجوان غائب،سانگھڑ کی کرن نوشہرو فیروز پہنچ گئی
April 25, 2018
نوشہرو فیروز ( 92 نیوز) شادی کے وعدےکرنے والا نوجوان خاتون کے آنے پر غائب ہو گیا جب کہ سانگھڑ کی رہائشی کرن موبائل فون دوستی پر شادی کے وعدے پر نوشہرو فیروز پہنچ گئی ۔ سانگھڑ کی رہائشی کرن کا موبائل فون پر نو شہرو فیروز کے نوجوان سے رابطہ ہوا تھا ،  دونوں میں بات چیت بڑھے اور معاملہ شادی کے وعدوں تک پہنچ گیا۔ سانگھڑ کی کرن جب پسند کی شادی کرنےمورو پہنچی تو نوجوان نے موبائل فون ہی بند کر لیا،خاتون نے پولیس سےرجوع کر لیا۔