Thursday, April 18, 2024

شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے

شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے
December 16, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

شاداب خان آسٹریلوی ایونٹ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے،اسٹار اسپنر نے کہا ہے کہ برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

بگ بیش لیگ کا  آغاز 19 دسمبر سے ہو رہا ہے، بگ بیش کے دوران شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں خدمات بھی  انجام دینی ہیں۔