Sunday, May 5, 2024

شائننگ انڈیا کاسیاہ چہرہ بےنقاب،فیض احمد فیض کی بیٹی سے بھارت میں ناروا سلوک

شائننگ انڈیا کاسیاہ چہرہ بےنقاب،فیض احمد فیض کی بیٹی سے بھارت میں ناروا سلوک
May 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) شائننگ انڈیا کاسیاہ چہرہ ایک بار پھر بےنقاب  ہو گیا، امن کے شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی سے بھارت میں ناروا سلوک کیا گیا۔منیزہ ہاشمی کو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا  ،منیزہ نے نئی دہلی میں میڈیا کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیزہ ہاشمی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا کانفرنس میں شرکت کرنا تھی ،فیض احمد کی فیض کی صاحبزادی کو باقاعدہ دعوت نامہ دے کر بھارت بلایا گیا تھا تاہم عین وقت پر انہیں کانفرنس میں شریک ہونے سے روک دیا گیا۔ نارروا سلوک پر منیزہ ہاشمی کے بیٹے اور فیض احمد فیض کے نواسے نے بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے ،علی ہاشمی نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی حکمرانوں کو شرم دلائی اور کہا کہ کیا یہ ہے تمہارا شائننگ انڈیا۔ پاک دشمنی میں بھارت کی بدتہذیبی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،مہمان نوازی کے آداب بھولنے والا بھارت اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی حرکتیں کر چکا ہے۔