Sunday, September 8, 2024

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، ستمبر،اکتوبر اورنومبرمیں تین عالمی ٹیمیں پاکستان آئیں گی

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، ستمبر،اکتوبر اورنومبرمیں تین عالمی ٹیمیں پاکستان آئیں گی
August 21, 2017

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی کویقین ہے وہ پاکستان میں انٹرنیشنل  کرکٹ بحال کرانے میں کامیاب ہوں گے،،،کہتےہیں سری لنکا سے میچ بڑھانے پربات چل رہی ہےکرکٹ کے شائقین کے لئے اچھی خبرہے کہ ورلڈالیون اورسری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ  کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی کویقین ہے وہ پاکستان میں انٹرنیشنل  کرکٹ بحال کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرائیں گے۔

ستمبر،اکتوبر اورنومبرمیں تین عالمی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

نجم سیٹھی نے کہا وہ پاکستان آنے والی ورلڈالیون کے نام جلدبتائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سکیورٹی ٹیم کی پاکستان سے متعلق رپورٹ پر فیقا پلیئرزبھیجنے کافیصلہ کرے گی۔