Saturday, April 27, 2024

شائق نےہیری پوٹر سیریز کی تین ہزار سے زائد اشیاء جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ

شائق نےہیری پوٹر سیریز کی تین ہزار سے زائد اشیاء جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ
March 9, 2015
میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکو میں  ایک شخص نے ہیری  پوٹر  سیریز  سے  متعلق     تین ہزار سے زائد  اشیا ء جمع کرکے  ورلڈ ریکارڈ  قائم کر دیا ۔ کھلونوں کے اس  میوزیم  کو   ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے کھول دیا  گیا ہے   جہاں اس سیریز کے کرداروں کے مجسمے  ، عمارتوں کے ماڈل اور دیگر  کو کھلونوں کی شکل میں   شائقین  کے لیے رکھے گئے ہیں۔ تین ہزار سے زائد یہ  چیزیں     ہیری پوٹر  کی آٹھ  فلموں  اور سات  کتابوں  پر  مبنی ہیں  ۔ ہیری پوٹر  سیریز کی نہ صرف فلمیں بہت مقبول  ہیں  بلکہ  چار سو  ملین  سے زائد  کتابیں  بھی فروخت ہوچکی ہیں۔ میکسیکو میں جمع کی جانے والی ان  چیزوں کے انوکھے ذخیرے کو   گنیز بک آف ورلڈ  ریکارڈ میں شامل کر لیا  گیا ۔