Saturday, April 27, 2024

شا رجہ ٹیسٹ : دوسرےروزکاکھیل ختم،انگلینڈکے4وکٹوں پر222رنز

شا رجہ ٹیسٹ : دوسرےروزکاکھیل ختم،انگلینڈکے4وکٹوں پر222رنز
November 2, 2015
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے چار وکٹوں پر دو سو بائیس رنز بنا لیے ہیں۔  مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے بارہ رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جیمز ٹیلر چوہتر اور جونی بیئر اسٹو سینتیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے  دوسرے روز بغیر نقصان کے چار رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیاتو معین علی چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک ایک رن کی کمی سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔  جو روٹ چار اور آئن بیل چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے دو جبکہ راحت علی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو چونتیس رنز بنائے تھے۔