Friday, May 17, 2024

سیہون میں دو گروپوں میں تصادم ، مداخلت پر پولیس پر بھی تشدد

سیہون میں دو گروپوں میں تصادم ، مداخلت پر پولیس پر بھی تشدد
April 30, 2019
سیہون ( 92 نیوز) سیہون کے علاقے بھان سیدآباد میں دوگروپوں میں لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیہون  میں  سولنگی برادری کے مشتعل افراد نے مظہر میمن کے دکان پر توڑ پھوڑ شروع کردی، پولیس جائے وقوع پرپہنچی تو مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاہور پولیس کا 9سالہ بچے پر بد ترین تشدد، استری اور ہیٹر سے جسم داغ دیا

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے اپنا بچاؤ کیا،جس دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر متاثرہ شفیع میمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جس دوران مزاحمت پر ایس ایچ او کو بھی زخمی کر دیا گیا،جبکہ دو افراد کو حراست میں لے لیا،  جبکہ واقعہ کیخلاف مکمل کارروائی کی جائے گی۔