Saturday, May 11, 2024

سیہون شریف کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، ماں بیٹا جاں بحق

سیہون شریف کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، ماں بیٹا جاں بحق
November 18, 2019
سیہون شریف ( 92 نیوز) سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر پر لوکل بورڈ کے مقام پر تیز رفتار کار الٹ گئی، ماں اور بیٹا جاں بحق، 3 زخمی، اسپتال منتقل  کردیا گیا۔ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر لوکل بورڈ کے مقام پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ   3  شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عذرا بی بی  اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو ماں بیٹا بتائے جارہے ہیں ، جبکہ زخمیوں میں دین علی، احسان علی اور شان علی شامل ہیں جنہیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سیہون منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق کار بھان سیدآباد سے سکرنڈ جارہی تھی تو حادثے کا شکار بن گئی۔