Monday, September 16, 2024

سیہون شریف دھماکا: 88زائرین جاں بحق، 383زخمی

سیہون شریف دھماکا: 88زائرین جاں بحق، 383زخمی
February 17, 2017

سیہون شریف (92نیوز) سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 88 ہوگئی، 383 سے زائد زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ تحقیقات کے لئے فرانزک ٹیم نے مزار کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد88 ہوگئی ہے جبکہ 383 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق چھہتر زخمی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔