Friday, May 17, 2024

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن؛ دو دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن؛ دو دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
August 27, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری۔ دہشت گردوں کے چار کیمپ تباہ، دو دہشت گرد مارے گئے۔ تربت میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 2 دہشت گرد گرفتار۔ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کاہان، ڈیرہ بگٹی اور اُچ میں خفیہ اطلاع پر کئی آپریشنز کیے۔

آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے 4 کیمپ تباہ کردیئے گئے اس دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نےتربت میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت گزشتہ 2 دنوں میں تربت میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔