Sunday, September 8, 2024

سیکڑوں کردوں کا فرانس میں ترکی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سیکڑوں کردوں کا فرانس میں ترکی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
August 9, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں سیکڑوں کردوں نے ترک حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ترک حکومت کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ پیرس میں احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ترک حکومت کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرہ حالیہ دنوں میں کرد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان لڑائی میں چھ افراد کی ہلاکت کے خلاف کیا گیا۔ ترکی کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ماہ شدت پسند تنظیم پی کے کے نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس کے بعد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیاجس میں فضائی حملے بھی کئے جا رہے ہیں۔