Friday, April 19, 2024

سیکڑوں جانیں جانے کے بعد سائیں سرکار کو ہوش آ گیا !!! تاجروں کو رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم

سیکڑوں جانیں جانے کے بعد سائیں سرکار کو ہوش آ گیا !!! تاجروں کو رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم
June 23, 2015
کراچی (92نیوز) سیکڑوں زندگیوں کے چراغ گل ہونے کے بعد سائیں سرکار کو بجلی کی بچت اقدامات یاد آگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فوری طور پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صبح گیارہ بجے سے پہلے ہر گز ایئر کنڈیشنر نہ چلائے جائیں۔ صوبے بھر میں رات نو بجے کے بعد کاروبار بند کردیا جائے گا۔ تمام سائن بورڈز کی لائٹیں بھی رات نو بجے بجھادی جائیں گی جبکہ گرمی سے بچاو¿ کےلئے کراچی سمیت صوبہ بھر میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں۔ ادھر وزیراعلیٰ نے آج لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں کے الیکٹرک کے افسران بھی شرکت کریں گے۔