Thursday, April 25, 2024

سیکورٹی فورسز کی شوال اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائیاں23دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی شوال اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائیاں23دہشت گرد ہلاک
December 18, 2015
شوال(92نیوز)شوال اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے  دو مختلف فضائی کارروائیوں  کے دوران تیئس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال اور خیبر ایجنسی کے علاقوں میں فضائی کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ جیٹ طیاروں نے دشمن کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جسکے نتیجے میں تیئس دہشت گرد ہلاک ہو  گئے  جبکہ دس دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے  اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی تباہ کر دیا۔