Monday, September 16, 2024

سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کی چھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود خان کو چارج سونپ دیا گیا

سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کی چھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود خان کو چارج سونپ دیا گیا
April 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چوہدری نثار اور سیکریٹری داخلہ آمنے سامنے ،دونوں کے درمیان اختلافات بڑھے تو سیکریٹری کو اسٹبلشمنٹ  ڈویژن بھجوادیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کا تیسرا سیکرٹری تبدیل، عارف احمد خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دی، تو وزیر داخلہ نے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود خان کو وزارت کا کرنٹ چارج دے دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری نے  ایک غیر ملکی وفد کو پاکستان آمد پر لینڈنگ روٹس دئیے اور پاکستان میں قیام کا پرمٹ دیا، جس پر وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کیا، سیکرٹری داخلہ عارف خان کا موقف تھا کہ قانونی طور پر انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ وہ لینڈنگ پرمٹ جاری کر سکتے ہیں۔ اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اگرآپ میرے رولز  فالو نہیں کر سکتے تو کہیں اور چلے جائیں، وزیر داخلہ نے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرتے ہوئے وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود خان کو سیکرٹری کا کرنٹ چارج دےدیا ہے۔ وزیر داخلہ نے حال ہی میں کسی غیر ملکی کو پاکستان آنے پر ویزا کے اجراپر پابندی عائد کی تھی۔ اس سے قبل موجودہ وزیر داخلہ کے ساتھ تین سیکرٹری کام کر چکے ہیں جن میں موجودہ چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری، شاہد خان اور عارف احمد خان شامل ہیں۔