Friday, April 19, 2024

سیکریٹری داخلہ سندھ نے صولت مرزا کی جےآئی ٹی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی

سیکریٹری داخلہ سندھ نے صولت مرزا کی جےآئی ٹی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی
April 30, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ۔ جبکہ مجرم نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خطوط لکھے ہیں کہ اس کےبیانات کی روشنی میں کیس میں ملوث دیگر ملزموں کے نام نئے چالان میں شامل کیے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ سیکرٹری داخلہ سندھ نے سیل کرکے وفاق کو ارسال کردی ہے ۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی سربراہی میں ٹیم نے صولت مرزا سے مچھ جیل میں مشترکہ تفتیش کی تھی ۔ مجرم نے اپنے وکیل کے ذریعے  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو  چار خطوط لکھے ہیں کہ اس کےبیانات کی روشنی میں کیس میں ملوث دیگر ملزموں کے نام نئے چالان میں شامل کیے جائیں ، کیس کے حتمی فیصلے تک اُس کی پھانسی پر عمل درآمد روکا جائے۔ صولت مرزا نے یہ بھی لکھا ہے کہ اُس کی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں مل رہیں  تاہم کورٹ آفس نے ان کے خطوط پر اعتراضات لگا واپس کر دیا ہے۔