Thursday, April 18, 2024

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے
April 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نئی دہلی پہنچ گئے۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامینم جے شنکر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری اعزاز چوہدری نئی دہلی پہنچ گئے۔ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اعزاز چوہدری کے ہمراہ 4 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد بھی نئی دہلی پہنچ گیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامینم جے شنکر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اعزاز چوہدری ہارٹ آف ایشیا اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔