Friday, May 3, 2024

سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کی تر دید کر دی

سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کی تر دید کر دی
May 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر کے استعفیٰ کے معاملے پر نیا موڑ ا اگیا۔ شہباز سینئر نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کی تر دید کر دی۔ سابق اؤلمپئن کا کہنا ہے کہ استعفی کی خبر کا میڈیا سے پتا چلا ۔ میں نے کسی قسم کا استعفیٰ نہیں دیا لیکن عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ شہباز سینئر بولے لوگ چاہتے ہیں فیڈریشن کیلئے کام نہ کروں تو نہیں کرونگا۔ میرے لیے سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کا عہدہ بڑی بات نہیں ہے۔ میں نے ملک کے لیے جو خدمات دیں وہی میرا تعارف ہے۔