Friday, May 17, 2024

سیکرٹری محکمہ تعلیم سندھ  کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

سیکرٹری محکمہ تعلیم سندھ  کو تبدیل کرنیکا فیصلہ
October 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے  حکام نے محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری  کو تبدیل کرنے  کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری کو اپنے کام پر توجہ نہ دینے کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، احسن منگی بیک وقت تعلیم اور محکمہ سرمایہ کاری کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج  ہے ، سیکرٹری تعلیم کے پاس اپنے ہی محکمے کیلئے وقت نہیں  ، 92 نیوز نے خبر نشر کی تو احسن منگی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ احسن منگی تعلیم کے ساتھ محکمہ سرمایہ کاری کے بھی سیکرٹری ہیں  ، جس کے باعث تعلیم کیلئے وقت نہیں نکال پارہے ۔ اُن کی جگہ نئے سیکرٹری کیلئے عبدالعزیزعقیلی، سید مصطفیٰ جمال  اور اخترغوری کے ناموں زیر غور ہیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ سرکار کی اہم شخصیات بھی احسن منگی کے کام سے خوش نہیں ، سیکرٹری تعلیم نے 2 اکتوبر کو محکمہ کے ملازمین کے بیرون مُلک جانے پر پابندی لگائی تھی، یہاں تک کہ  عمرہ اور دیگر مذہبی مقامات پر بھی جانے کی پابندی تھی ، لیکن وہ خود 10 اکتوبر کو سیمینار میں شرکت کیلئے چین چلے گئے ۔