Friday, April 19, 2024

سیکرٹری صحت سے مذاکرات، ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم

سیکرٹری صحت سے مذاکرات، ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم
April 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سیکرٹری صحت سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کر دی۔ کل سے آؤٹ ڈورز کھول دئیے جائیں گے مگر مریض دوسرے روز بھی خوار ہوتے رہے۔ سرگودھا میں مریضوں اور مسیحاؤں کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے صوبہ بھر کے مریضوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا۔ دوسرے روز بھی شہر بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز بند رکھیں جس کے باعث دوردراز سے آئے مریض حکمرانوں کو کوستے۔ میو ہسپتال، جنرل، جناح اور سروسز ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ وائی ڈی اے کے سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم دوسرے روز بھی مریض مسیحاؤں کو ہی ڈھونڈتے رہے۔ آئے روز کی ہڑتال سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکال کر ان کی پریشانی کا ازالہ کرے۔