Thursday, April 25, 2024

سیکرٹری صحت سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

سیکرٹری صحت سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم
April 27, 2016
لاہور(92نیوز)سیکرٹری صحت  پنجاب سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ختم کر دی،، آج سے  سرکاری اسپتالوں کےآؤٹ ڈورز ڈیپارٹمنٹ  کھول دئیے جائیں گے ہڑتال کی وجہ سے منگل کو بھی   مریض  اور لواحقین پریشان رہے ۔ تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں مریضوں اور مسیحاؤں کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے صوبہ بھر کے مریضوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا۔ دوسرے روز بھی شہر بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز بند رکھیں جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض حکمرانوں کو کوستے رہے۔ میو ہسپتال،جنرل، جناح اور سروسز ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ وائی ڈی اے کے سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم دوسرے روز بھی مریض مسیحاؤں کو ہی ڈھونڈتے رہے۔ آئے روز کی ہڑتال سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا  ہے کہ حکومت مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکال کر ان کی پریشانی کا ازالہ کرے۔