Friday, May 3, 2024

سیکرٹری خزانہ کے گھر تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی : ڈی جی نیب بلوچستان

سیکرٹری خزانہ کے گھر تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی : ڈی جی نیب بلوچستان
May 7, 2016
کوئٹہ(92نیوز)ڈی جی نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کے گھر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی گئی  تحقیقات جاری ہیں  مزید کارروائیاں بھی جلدکی جائیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک  نے نیوز کانفرنس کی ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز 2014 -15 کے بجٹ کے خرد برد سے تحقیقات شروع ہو ئیں اور بالآخر شواہد کی بنیاد پر سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ان کے گھر سے تقریبا 65 کروڑ سے زائد کی رقم برامد ہوئی ، جس میں مختلف ممالک کی کرنسی ، پرائز بونڈز ، اور سونے کے زیورات شامل ہیں۔ نیب بلوچستان  کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جو بھی ملوث ہواکسی دباو میں آئے بغیر ان  کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ نیب کے مطابق  برآمد شدہ رقم بلوچستان کی عوام کی امانت ہے جسے عوام کی ترقی کے لئے خرچ ہو نا تھا مگر کرپشن  کی نذر ہو گئی  اسے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے خرچ کی جائے گی۔