Monday, May 6, 2024

سیکرٹری خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے

سیکرٹری خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے
April 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ایک روزہ دورے پر بھارت جائیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ 26 اپریل کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کل ایک روزہ دورے پر بھارت جارہے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی صدارت میں پاکستانی وفد نئی دہلی میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی ہارٹ آف ایشیا۔ استنبول پراسز میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن اوراستحکام کا قیام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی بھی کی تھی جس میں بڑی تعداد میں ممالک کے وفود نے شرکت کی تھی۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی قیادت میں پاکستانی وفد، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ممالک کے وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریگا۔