Friday, March 29, 2024

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات
June 5, 2015
واشنگٹن(92نیوز)سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی  بلنکن سے ملاقات  میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع کیلئے ہے اور وہ سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور  تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔ ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے  اس موقع پر فریقین اس بات پرمتفق تھے کہ  سیکیورٹی، اسٹرٹیجک استحکام اور جوہری عدم پھیلاؤ کے ورکنگ گروپ نے دونوں ملکوں کے تعلقات  بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پر عزم ہےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا  پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن اور ملکی دفاع کیلئے ہے جس کا   کسی اور ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیاروں کی  فروخت کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ۔ اس موقع پرٹونی بلنکن نے خطے میں دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کو سراہاان کا کہنا تھا امریکا  خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستانی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔