Thursday, April 25, 2024

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی ایشیائی ممالک کو کوئلے کا استعمال بند کرنے کی ہدایت

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی ایشیائی ممالک کو کوئلے کا استعمال بند کرنے کی ہدایت
November 3, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایشیائی ممالک کو کوئلے کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندروں میں پانی کی سطح بڑھنے سے لاکھوں لوگ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اشیا کے کئی شہر بشمول بنکاک، ہوچی مِن سٹی اور ممبئی میں گلوبل وارمنگ سے شدید سیلابوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایشیا میں کوئلہ کے استعمال سے جان چھڑانا اس وقت کا اہم ترین اور حل طلب مسئلہ ہے۔