Tuesday, May 14, 2024

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو امریکا چین تعلقات میں بہتری کی امید

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو امریکا چین تعلقات میں بہتری کی امید
January 29, 2021

نیو یارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کو امریکا چین تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا امریکی قیادت بدلنے سے دونوں ملکوں کے باہمی معاملات میں بہتری آئے گی۔ اگرچہ امریکا اور چین کی انسانی حقوق کے حوالے سے آرا مختلف ہیں تاہم انہیں ماحولیاتی آلودگی پر مل کر کام کرنا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا سوشل میڈیا کمپنیوں کے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ ان کیلئے ریگولیٹری فریم ورک ہونا چاہئے۔ ریگولیٹری فریم ورک ہو گا تو کمپنیاں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے اکاونٹ بند کرنے جیسے اقدام قانون کے دائرہ میں رہ کر لیں گی۔