Thursday, March 28, 2024

سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری سے برآمدہ کرنسی اور سونے کی تفصیلات جاری

سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری سے برآمدہ کرنسی اور سونے کی تفصیلات جاری
April 19, 2018
کراچی ( 92 نیوز) نیب کراچی نے سیکرٹری بلدیات سندھ کے پرسنل سیکرٹری  رمضان سولنگی سے برآمد ہونے والی کرنسی اور سونے کی تفصیلات جاری کردیں۔ نیب کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رمضان سولنگی کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ روپے اور بھاری مقدار میں سونا  برآمد ہوا۔ رمضان سولنگی کے گھر سے 18 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ، سونے کے زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں ۔ ترجمان نیب کے مطابق رمضان سولنگی بااثر شخصیت کے لئے کام کرنے والے گینگ کا حصہ ہے اور مختلف محکموں کے سربراہوں سے لاکھوں ماہانہ رشوت  وصول کرتا تھا ۔ دوسری جانب  احتساب عدالت نے رمضان سولنگی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ رمضان سولنگی کو گزشتہ روز سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ بلدیات کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب حکام کے مطابق رمضان سولنگی کی گرفتاری محکمہ بلدیات کے افسر قمر جاوید کی نشاندہی پر عمل میں آئی ، ملزم قمر جاوید کو  بھی دو رو قبل نیب نے گرفتار کیا تھا۔