Friday, April 19, 2024

سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور صدر پنجاب بینک معجزانہ طور پر موت سے بچ گئے

سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور صدر پنجاب بینک معجزانہ طور پر موت سے بچ گئے
May 22, 2020
لاہور (92 نیوز) جسے اللہ رکھے ! سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل اور پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر موت سے بچ گئے۔ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ظفرمسعود اسپتال  سے ڈسچارج ہو گئے، دوسری طرف تحریک انصاف اوورسیز کے رہنماء نوید شریف سمیت تین دیگر مسافر ٹکٹیں کنفرم ہونے کے باوجود تاخیر سے ایئر پورٹ پہنچے اور حادثے سے بچ گئے۔ اسی طرح مدیحہ ارم نامی ائیرہوسٹس نے طیارے میں ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن ڈیوٹی روسٹر تبدیل ہو جانے پر محفوظ رہی۔