Monday, May 6, 2024

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب شیخ ظفر اقبال بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب شیخ ظفر اقبال بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
January 8, 2019
لاہور (92 نیوز) سرکاری ملازم اور اربوں کی جائیداد کے معاملے پر سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب شیخ ظفر اقبال بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب نے شیخ ظفر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات  بنانے پر سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب نیب کے ریڈار پر آگئے۔ شیخ ظفر اقبال کے خلاف مبینہ طور پر 62 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ شیخ ظفر اقبال نے اپنی مدت ملازمت میں 43 جائیدادیں خریدیں جبکہ 12 جائیدادیں تحفے میں ملیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی موصوف کا مبینہ طور پر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا انکشاف بھی ہوا ہے اور تو اور یہ جناب  فلور ملز، رائس ملز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز  کی ملکیت بھی رکھتے ہیں۔