Sunday, September 8, 2024

سیپکو چیف نے بجلی چوری پر پانچ ایس ڈی اوز کو معطل کردیا

سیپکو چیف نے بجلی چوری پر پانچ ایس ڈی اوز کو معطل کردیا
September 18, 2017

سکھر (92 نیوز) کرپشن کا خاتمہ ہوتوکیسے ہو ؟ غلط کام کو عمدہ طریقہ سے کرنے میں دماغ ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ سیپکو افسران نے تاریخ رقم کردی ہے ۔ بجلی چوری کرنا اب مسئلہ ہی نہیں ۔ نا کنڈے کی ضرورت نا کسی چھاپہ مار ٹیم کا ڈر۔

سیپکو افسران نے بجلی چوری کروانے کے لئے اصل میٹرز کی جگہ بوگس میٹرز لگوانا شروع کردئے تھے۔ جن کا کوئی رکارڈ ہی نہیں ہوتا تھا۔ سیپکو افسران اعلی حکام کو مطمئن کرنے کے لئے بل ادا کرنے والے صارفین پر سارا بوجھ ڈالنے لگے ۔

سیپکو چیف نے نوٹس لیا اور سکھر ،گھوٹکی ، جیکب آباد اور نوابشاہ کے پانچ ایس ڈی اوز کو بوگس میٹرز لگوا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا ۔

جس پر سیپکو چیف نے کاروائی کرتے ہوئے پانچوں ایس ڈی اوز کو معطل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی عہدہ کے حامل افسر کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔

 اس کاروائی پر عوام پھر بھی مطمئن نہیں کہتے ہیں کالی بھیڑوں کا مکمل صفایا ہونا چاہئے۔