Friday, March 29, 2024

سیٹزن پورٹل پر شکایات کے عدم ازالہ پر وزیراعظم برہم، کارروائی کا فیصلہ

سیٹزن پورٹل پر شکایات کے عدم ازالہ پر وزیراعظم برہم، کارروائی کا فیصلہ
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات حل کیے بغیر بند کئے جانے کا انکشاف ہوگیا، وزیر اعظم شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر برہم ہوگئے، شہریوں کی شکایات سنجیدگی سے نہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کے لیے وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی کی سربراہی 20 گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کرے گا۔ کمیٹی متعین افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کروائے گی۔ [caption id="attachment_250732" align="alignnone" width="966"]سیٹزن پورٹل، شکایات، عدم ازالہ، وزیراعظم برہم، کارروائی کا فیصلہ، اسلام آباد، 92 نیوز سیٹزن پورٹل پر شکایات کے عدم ازالہ پر وزیراعظم برہم، کارروائی کا فیصلہ[/caption] یہ کمیٹی تمام وزارتیں متعین افسران کے ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال اور اب تک کی تمام حل اور غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی، بہتریں اور بدترین کارکردگی کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا، تمام وزارتوں اور محکموں کی کمیٹیاں 30 یوم میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گی۔ وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی ہیں، شکایات کا حل افسران بالا کے بجائے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کو ردعمل دینے میں غیر ضروری وقت ضائع کیا جاتاہے،ر یلیف نہ کیے جانے کی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں، جن شکایات پر ریلیف دیاگیا وہاں بھی صورتحال مختلف تھی۔ منفی فیڈ بیک کی روشنی میں سپروائزری سطح پر شکایات دوبارہ نہیں کھولی جاتی،وزیر اعظم شکایات کے حل کا بیان اکثر گمراہ کن ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزراتوں،محکموں اور اداروں کو جائزہ رپورٹ جمع کروانے کی سختی سے ہدایت کردی۔