Wednesday, May 8, 2024

سیٹ بیلٹ ، موبائل فون کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر وکلا کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

سیٹ بیلٹ ، موبائل فون کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر وکلا کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد
April 7, 2019

 لاہور (92 نیوز) سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کر ڈالا اور وردی بھی پھاڑ دی۔

 غالب مارکیٹ کے علاقہ جیل روڈ ظفر علی روڈ پر وارڈنز نے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا تو گاڑی سے وکلا نکل آئے جنہوں نے مبینہ طور پر سینئر وارڈن نعیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسٹنٹ ٹریفک رمضان کی وردی پھاڑ دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=_0UnbkxTSYk

 سی ٹی او لاہور لیاقت ملک نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

 سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔