Friday, April 26, 2024

سیودی چلڈرن کے معاملے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں  : چودھری نثار

سیودی چلڈرن کے معاملے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں  : چودھری نثار
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این جی او سیو دی چلڈرن کے معاملے میں امریکا کا کوئی دبائو نہیں، ایسا ہوتا تو معاملے میں ہاتھ ہی نہ ڈالتے، این جی اوکووزارتِ داخلہ نے بند نہیں کیا۔ سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سالہا سال سے کئی غیر رجسٹرڈ این جی اوزکام کررہی ہیں۔ جن میں سے بعض پاکستان  مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہیں۔ این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں افراد پاکستان آئے۔ اس وقت کے حکمران اورانٹیلی جنس ایجنسیز کہاں تھیں، اب این جی اوزکورجسٹریشن کرانا ہوگی؟ وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتیں لینڈ مافیا کے اشاروں پر ناچتی رہیں  پولیس سے قبضہ مافیا کونکال دیا،اسلام اباد میں لینڈ ایکوائرکرنے پر  پابندی لگادی ہے،عمار ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین ہتھیانے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیرداخلہ نے چیئرمین سینیٹ کے حکم پر بنی گالا میں مظاہرین کےخلاف مقدمہ واپس لینےکا بھی اعلان کیا دوسری طرف چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب کوفیڈرل ایمپلائزاینڈ گروپ انشورنس بل کی معلومات نہ ہونے پرجھاڑپلادی۔