Friday, April 26, 2024

سیو دی چلڈرن کو کام سے روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیو دی چلڈرن کو کام سے روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
June 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیو دی چلڈرن این جی او کو کام سے روکنے سے متعلق اسلام آباد  ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس عامر فاروق نے  سیو دی چلڈرن این جی او کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے دائر کی ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست میں سیکرٹری اطلاعات خزانہ ڈی جی آئی ایس آئی ڈی جی آئی بی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے تین سال مسلسل تحقیقات کے بعد سیو دی چلڈرن کے خلاف شواہد اکٹھے کیے ہیں، گزشتہ ماہ تمام شواہد وزارت داخلہ کو پیش کیے گئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر داخلہ نے سیو دی چلڈرن پر پابندی کا نوٹفکیشن  بھی جاری کیا ہےجبکہ  امریکی وزیر خارجہ کے فون کے بعد این جی او کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ عدالت فیصلہ محفوظ کرلیا ۔