Friday, April 19, 2024

سینیگال کے صدر میکیسال دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے

سینیگال کے صدر میکیسال دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے
September 6, 2016
اسلام آباد (92 نیوز) – سینیگال کے صدر میکیسال دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اورخارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینیگال کے صدر جونہی اپنے طیارے سے باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران سینیگال کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اورمختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔