Tuesday, April 23, 2024

سینیٹرز کے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

سینیٹرز کے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ روپے ہے۔ ان کے پاس بھی چار گاڑیاں ہیں۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے 4 کروڑ 67 روپے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے جبکہ ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 23 لاکھ ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے ، سینیٹر عبدالقیوم 8 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی ملکیت میں زمین بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں اپنی جائیداد ظاہر کی لیکن مالیت  نہیں بتائی۔ بینک میں صرف 50 ہزار روپے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک 1.3 ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی اہلیہ کے پاس 2.7 ملین روپے کا سونا ہے۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریباً 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر 12 کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد کے مالک ہیں۔ ان کے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے اسٹاک شیئر، 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی گاڑیاں اور 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کا 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار 62 لاکھ روپے کی تحفے میں ملی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے ہیں۔ سینیٹر صلاح الدین ترمذی 19 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔