Thursday, May 9, 2024

سینیٹرز نے کرپشن کو مسترد کیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

سینیٹرز نے کرپشن کو مسترد کیا ہے ، فردوس عاشق اعوان
August 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا ہے سینیٹرز نے کرپشن کو مسترد کیا ہے۔ وہ تمام سینیٹرز کے شعور کو سلام  پیش کرتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آج پاکستان وفاق کے علامت ادارے پر ہونے والے حملے کو عوام دوست سنیٹر نے ناکام کر دیا ہے۔ سینیٹ ایسا ادارہ ہے جو پاکستان کو اکھٹا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اپوزیشن نے نادانی میں ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سازش تیار کی تھی۔  اپوزیشن کی صفوں میں بغاوت ہوئی ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بولیں آج اپوزیشن نے جو کرپٹ سیاست متعارف کرائی تھی سنیٹرز نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان کی قومی سلامتی کو اہمیت دی گی ہے ۔ میں تمام سنیٹر کے شعور کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے وفاق کو مضبوط کیا گیا ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی کو کبھی کچھ نہیں ہونے دے گے۔ آج پوری قوم جان چکی ہے کہ پاکستان کے قیام استحکام کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ اب پاکستان میں عوام کو تمام بنیادی حقوق دستیاب ہو گے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کرپشن زدہ قیادت جیل میں بیٹھ کر سازش کرتے ہیں ۔ ان کی تمام سازشیں ناکام کرے گے۔