Monday, September 16, 2024

سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ، پمز اسپتال میں اینجیوگرافی کرلی گئی

سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ، پمز اسپتال میں اینجیوگرافی کرلی گئی
August 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا گیا جہاں کارڈیک سنٹر میں ان کے دل کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

ابتدائی ٹیسٹ ای ٹی ٹی اور اینجیوگرافی میں بیماری نکل آنے کے بعد بدھ کے روز ڈاکٹروں نے نہال ہاشمی کی اینجیوپلاسٹی بھی کردی۔

پمز ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کے دل کی دو شریانیں بند نکلیں۔ جن میں تین جگہوں پر اسٹنٹس ڈالے گئے ہیں۔

ایک اسٹینٹ دل کی دائیں شریان جبکہ 2 اسٹنٹس دل کی بائیں شریان میں ڈالے گئے۔ تاہم ان کے دل کی بڑی شریان بیماری سے محفوظ تھی۔ اینجیوپلاسٹی کے بعد نہال ہاشمی کو پمز کے سی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں وہ تیزی کے صحت یاب ہورہے ہیں۔ اینجیوپلاسٹی کے بعد انہوں واک کی اور کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 60 سالہ نہال ہاشمی کو جمعرات کی صبح ڈسچارج کردیا جائے گا۔