Monday, September 16, 2024

سینیٹر مشاہد اللہ کا چیئرمین پی آئی اے بننے سے انکار

سینیٹر مشاہد اللہ کا چیئرمین پی آئی اے بننے سے انکار
February 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب سینیٹر مشاہد اللہ خان نے چیئرمین پی آئی اے بننے سے معذرت کرلی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن محمد عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب چیئرمین پی آئی اے کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو چیئرمین پی آئی اے بننے کی پیشکش کی لیکن مشاہد اللہ خان نے چیئرمین پی آئی اے بننے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ کسی موزوں شخصیت کو چییرمین پی آئی اے لگایا جائے جبکہ وزیر اعظم نے قریبی رفقاءکو چیئرمین پی آئی اے کے لیے قابل اعتماد شخصیت تلاش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔