Friday, May 17, 2024

سینیٹر فیصل جاوید کا آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس بارے بیان پر شدید رد عمل

سینیٹر فیصل جاوید کا آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس بارے بیان پر شدید رد عمل
January 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہں کرپشن ہوتی ہے ، حمزہ شہباز نے اسکول جا کر بھی کہا کہ کرپشن ہوتی ہے ۔ یہ ریت پڑنے دو ۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ  ان لوگوں نے پورے نظام کو کرپٹ کیا ہے  ،کرپشن کا سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے کہ آپ کاایلیٹ ، حکمران طبقہ بہت امیر اور  عوام بہت زیادہ غریب ہو جاتے ہیں ۔ فیصل جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہر ادارے کو کرپٹ کر کے پیسہ بنایا  اور اداروں کو خراب کر دیا ، یہی ان کا طرز حکومت تھا۔ ان کا ایسی باتیں کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ یہ دونوں پارٹیاں اسی لئے سیاست میں تھیں ۔ ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بیان اقبال  جرم ہے ،  قانون جعلی اکاؤنٹس کی اجازت نہیں دیتا۔