Thursday, May 9, 2024

سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے استعفوں کو لطیفہ قرار دیدیا

سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے استعفوں کو لطیفہ قرار دیدیا
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے استعفوں کو لطیفہ قرار دے دیا، 31دسمبر سے پہلے استعفے دینے کا چیلنج بھی کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اسد قیصر قلم لیکربیٹھے ہوئے ہیں تاکہ فوری طور پرانکے استعفوں پر دستخط کریں، عمران خان نے کہا ہے حکومت تو چھوٹی چیزہےجان بھی چلی جائے چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن میں پھوٹ پڑتی نظر نہیں آرہی بلکہ پھوٹ پڑ چکی ہے، مریم نواز نے پی ڈی ایم کا برا حال کردیا، انہوں نے این آر او کی کوشش کرکے دیکھ لی، وہ نہیں ملے گا، حکومت تو چاہتی ہے یہ استعفے دیں تاکہ اسمبلیوں سے گند صاف ہو۔

ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پیپلزپارٹی کی میاں مفرور کی واپسی کی شرط کیلبری کوئین اور فضل الرحمن پر بجلی بن کر گری۔

فردوس عاشق نے کہا کہ  شہزادے کے وار سے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مرگیا۔