Monday, September 16, 2024

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی سائبر کرائم بل متفقہ منظور کر لیا

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی سائبر کرائم بل متفقہ منظور کر لیا
August 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی سائبر کرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سائبر کرائم بل کی مخالفت کرنے پر وزیرمملکت انوشہ رحمان اپوزیشن پر برس پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے الیکٹرانک بل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این جی اوز کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیر مملکت کے ریمارکس پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم بل صرف ہمارا بل نہیں بلکہ قومی پارلیمنٹ کا بل ہے۔ مشرف دور اور پی پی دور میں کالے قانون کا مسودہ تیار کیا گیا۔ دوسال سے الیکٹرانک بل ویب سائٹ پر پڑا رہا۔ وزیر مملکت کہتی ہیں کہ کل ایک صاحبہ نے کہا کہ اگر یہ بل پاس ہوگیا تو وہ اس پارلیمنٹ کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔ میرا یہ سوال ہے کہ کیا آپ نے ان بچیوں کی شکایت نہیں سنی جن کی نازیبا تصاویر انٹرنیٹ پر ڈال دی جاتی ہیں۔ کیا آپ سب نے ایسے کیس نہیں دیکھے کہ ان بچیوں نے خودکشی کی یا کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے پاکستانی عوام کو آن لائن تحفظ فراہم کرنا ہے۔ جب کسی ارکان پارلیمنٹ کا جعلی اکاونٹ ہوتا ہے تو مجھے کیوں کال کی جاتی ہے کہ یہ ہماری کردارکشی کی جارہی ہے۔ قانون بنا ہی نہیں تو ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کیسے بند ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل 2016ئ‘ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ ترمیمی بل 2016ءکثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔