Monday, September 16, 2024

سینیٹ کی چار سیٹوں کو چھوڑ کر پارٹی کو بچا لیتے ہیں، فاروق ستار

سینیٹ کی  چار سیٹوں کو چھوڑ کر پارٹی کو بچا لیتے ہیں، فاروق ستار
February 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے تو سینیٹ کی  چار سیٹوں کو چھوڑ کر پارٹی کو بچا لیتے ہیں  ۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ایم کیو ایم کے اختلافات جوں کے توں،رابطہ کمیٹی کے 33 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں منی کے بجائے منے کا تذکرہ کر ڈالا ۔ ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے آج پی آئی بی اسٹیڈیم میں جلسے کا بھی اعلان کر دیا ۔

بہادرآباد اورپی آئی کے درمیان برف نہ پگھل سکی رابطہ کمیٹی کے ارکان فاروق ستار کو منانے پی آئی بی پہنچے تو دونوں طرف سے خوب گلے شکوے بھی ہوئے ۔

بہادر آباد والوں نے سلمان مجاہد کی انٹری پر اعتراض کیا تو پی آئی بی والے وسیم اختر سے نالاں نظر آئے ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا گھر کی بات باہر نہیں آنی چاہئے تھی۔ جن ناموں پر اختلاف ہے انہیں چھوڑ کر نئے ناموں پر اتفاق کرلیتے ہیں ۔ مسئلہ حل ہو جائے تو پہلی فلائٹ سے بہادر آباد چلا جاؤں گا ۔

فاروق ستار کہنا تھا کہ پارٹی ڈنڈے کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔ ادارے اور تنظیمیں قائم رہتی ہے ،افراد آتے جاتے رہتے ہیں ۔

دوسری جانب پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پرفاروق ستار نے  رابطہ کمیٹی شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔ نوٹس میں  کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے  طرز عمل سے ایم کیو ایم میں تفریق کا تاثر پیدا ہوا ہے ۔