Friday, April 19, 2024

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس،عاصم سلیم کی بریفنگ

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس،عاصم سلیم کی بریفنگ
July 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس ، چیئرمین سی پیک کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل  ریٹائرڈ  عاصم سلیم باجوہ  نے سی پیک منصوبوں پر بریفنگ  دی۔

چیئرمین سی پیک نے  بتایا کہ  سی پیک میں 10 دن میں 4 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لائی گئی، گوادر  کے 300 میگاواٹ  کے توانائی منصوبے کے مسائل بھی حل کر لیے گئے، جلد افتتاح ہو گا۔